پاکستانی نژادگلوکارہ کی جادوئی آوازکے ہالی ووڈمیں چرچے

Mar 21, 2023 | 05:38 AM

ایک نیوز:امریکامیں مقیم پاکستانی نژادگلوکارہ   تاشا جیسن کی جادوئی آوازکے ہالی ووڈمیں چرچےہونے لگے۔
تفصیلات کےمطابق امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد گلوکارہ تاشا جیسن کی آواز نے ہالی وڈ کے میوزک شو پر دھوم مچا دی۔گلوکارہ نے جادوئی آوازسے میوزک شوکے ججزکوبھی اپناگرویدہ بنالیا۔شوکے پینل میں موجودتینوں ججزنے پاکستانی نژادگلوکارہ کو اپنی ٹیم کاحصہ بننے کی پیشکش بھی کردی۔
واضح رہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تاشا جیسن کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

مزیدخبریں