ایک نیوز:پیوٹن کے وارنٹ جاری، روس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹراورججوں کیخلاف جوابی مقدمہ درج کرلیا۔
روسی تحقیقاتی کمیٹی حکام کا کہنا ہے کہ سربراہان مملکت کو 1973 کے اقوام متحدہ کنونشن کے تحت مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔
روسی تحقیقاتی کمیٹی حکام کامزید کہنا ہے کہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر، ججوں کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ آئی سی سی پراسیکیوٹر کے اقدامات روسی قانون کے تحت جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔صدر پیوٹن پر عائد الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی میں روسی صدر کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ بچوں سمیت لوگوں کو غیرقانونی طریقے سے یوکرین سے روس منتقل کرنے کے مبینہ الزامات کے تحت جاری کیا گیا ہے۔