انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ،وزیر اعظم

انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ،وزیر اعظم
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے دعویٰ ہے پہلے کسی حکومت نے ہیلتھ کارڈ جیسا منصوبہ نہیں دیا، انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم نے پمز کےنئےشعبہ حادثات وایمرجنسی اسپتال کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے سنگ بنیاد کے موقع پر کہا ہے کہ پہلی بار پمز ایمرجنسی کا دورہ کیاتو ٹھیک نہیں تھی۔آج خوشی ہے کہ ہم شعبہ حادثات وایمرجنسی اسپتال کی طرف گئے۔شعبہ وایمرجنسی کےلیے اسپیشل آرکیٹکٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد آبادی کی وجہ سے تیزی سے بڑھتا جارہاہے۔آبادی بڑھتی ہے تو وسائل کم اور مسائل میں اضافہ ہوجاتاہے۔ہم نے آباد ی کے تناسب سے وسائل میں بھی اضافہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دعویٰ ہے پہلے کسی حکومت نے ہیلتھ کارڈ جیسا منصوبہ نہیں دیا۔ہم نے ابتدائی طور پر محدود اور پھر تمام صوبوں کے لیے ہیلتھ کارڈ منصوبہ میں توسیع کی۔فلاحی ریاست اور اس میں انسانیت کی خدمت میری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آ ج شہری ملک کے کسی بھی اسپتال میں علاج کرواسکتےہیں۔کسی اسپتال کے سربراہ کا فون آیا اور کہا کہ ہیلتھ کارڈ سے مزدورکا دل کا آپریشن کیا۔مجھے خوشی ہے ملک کے ہر ادارے میں اصلاحات کے لیے کچھ نہ کچھ کیاگیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ انگریزی زبا ن تعلیم کے بجائے کلاس سسٹم اختیارکیا گیا۔انگریزی زبا ن تعلیم کے لیے استعمال ہوناچاہیے تھا لیکن یہ لوگوں کی احساس کمتری بن گیا۔ہم نے تعلیم کے یکساں نصاب کے لیے کوششیں کیں اور کامیاب ہوئے۔
ان کا کہنا ہے کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی سے نوجوان کو تربیت ، شعور بیدار ہوگا اور آگاہی ملے گی۔ہیلتھ بورڈ کو میرٹ نظام پر عمل کرنے کےلیے بھاری ذمہ داری ہے ۔لوگوں کو سینئر اور جونیئر کے بجائے میرٹ کی بنیاد پر آگے لایاجائے۔