گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان،وفاقی وزرا مراد سعید،وزیر علی زیدی،سینیٹر فیصل جاوید،ایم این اے جنید اکبر اور ایم پی اے شکیل خان اور پیر مصور نے ملاکنڈ میں جلسہ عام میں شرکت کرکے خطاب کیا تھا۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی وجہ سے وزراء کو عوامی جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن نوٹس کے باوجود ملاکنڈ میں جلسہ عام میں شرکت کرکے خطاب بھی کیا جس پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت وفاقی وزراء اور ممبران اسمبلی کو نوٹس جاری کردئیے۔
نوٹس کے مطابق سب کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملاکنڈ کے دفتر میں 22 مارچ کو صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ بذات خود یا بذریعہ وکیل وضاحت پیش کیا جائے۔