ایک نیوز:صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاکہ میں نےسیاست شہیدبینظیربھٹوسےسیکھی،ان کاشاگردہوں۔
تفصیلات کےمطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے صدرہاؤس نوڈیرومیں شہیدبےنظیربھٹوکی 71ویں سالگرہ کےسلسلےمیں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ صدر آصف علی زرداری نے شہید بے نظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ پر کیک کاٹا۔
اس موقع پرخطاب کرتےہوئےصدرآصف علی زرداری کاکہناتھاکہ شہید بے نظیر جمہوریت کی علامت تھیں،بےنظیر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پارٹی اور عوام کے لیے جو جدوجہد کی وہ قابل فخر ہے۔
آصف علی زرداری کامزیدکہناتھاکہ میں نے سیاست شہید بینظیر بھٹو سے سیکھی، اْن کا شاگرد ہوں، ہم شہداء کے مشن کو پورا کریں گے۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
قبل ازیں صدرآصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے قبرستان پر حاضری دی اور شہید بینظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو و دیگر کے مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ صدر آصف علی زرداری نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور کچھ دیر مزارات کے اندر موجود رہے۔