ایک نیوز:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نےاہم فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پرقوم انتہائی افسردہ ہے،کیونکہ قومی ٹیم گروپ میچزسےہی امریکااوربعدمیں بھارت سےمیچ میں عبرتناک شکست کی وجہ سےمیگاایونٹ سےباہرہوگئی تھی۔جس پریوٹیوبرزاورسابق کرکٹرز نےقومی سکواڈسمیت بابراعظم سنگین قسم کےالزامات لگائےتھے۔
ذرائع کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی سکواڈکی ناقص کارکردگی پرکپتان بابراعظم نےیوٹیوبرزاورسابق کرکٹرزکےخلاف عدالت سےرجوع کرنےپرغورشروع کردیاہے۔قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نے وکلاء سے مشاورت شروع کردی۔ بابراعظم کے وکلاء کی جانب سے جلد یو ٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کو لیگل نوٹسیز بھیجوانے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق ٹیم پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز نے میچ فکسنگ سمیت الزامات لگائے تھے، پی سی بی کی لیگل ٹیم بھی سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز کے الزامات کا ڈیٹا اکٹھا کررہا ہے۔