الیکشن کمیشن میں بڑےپیمانےپرتقررتبادلے

Jun 21, 2024 | 21:48 PM

ایک نیوز: الیکشن کمیشن میں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلےکردئیےگئے۔ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کے گریڈ 17 سے 19 کے 54 افسران کے تبادلے کردئیے گئے،چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
الیکشن کمیشن کے گریڈ 19 کے 14 افسران کے تبادلے کئے گئے، الیکشن کمیشن کے گریڈ 18 کے 16 افسران کے تبادلے کردئیےگئے۔ الیکشن کمیشن کے گریڈ 17 کے 24 افسران کے تبادلے کئے گئے۔

ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ نعیم احمد کا تبادلہ راخشان کردیاگیا، ریجنل الیکشن کمشنر راخشان طاہر حسن کو آر ای سی کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اعجاز احمد کو آر ای سی پشاور لگا دیا گیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر پشاور سعید احمد خان کو ڈی آئی خان لگا دیا گیا، ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد،ژوب کے تبادلے کردئیے گئے، الیکشن کمیشن نے 24 ضلعی الیکشن کمشنرز تبدیل کردئیے۔

مزیدخبریں