کرم :سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرحملہ،5جوان شہید

کرم :سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرحملہ،5جوان شہید
کیپشن: Karam: Attack on security forces vehicle, 5 soldiers martyred

ایک نیوز:کرم میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرحملےمیں پانچ جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کےمطابق ڈسٹرکٹ کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرملک دشمن عناصرنے دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا۔حملے میں پاک فوج کے پانچ بہادر جوان شہید ہوئے۔شہداء میں حوالدار عقیل احمد ،لانس نائک محمد تفیر ،سپاہی انوش روفن شامل شہداء میں سپاہی محمد اعظم خان اور سپاہی ہارون ولیم بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ علاقے میں موجود کسی بھی دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے،اس گھناؤ نے حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔