عیدپرصفائی کےبہترین انتظامات،مریم نوازکاسینٹری ورکرزکوخراج تحسین 

عیدپرصفائی کےبہترین انتظامات،مریم نوازکاسینٹری ورکرزکوخراج تحسین 
کیپشن: Kudos to Maryam Nawaz sentry workers for the excellent cleaning arrangements on Eid

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےعیدپرصفائی کےبہترین انتظامات کرنےپرسینٹری ورکرزکوخراج تحسین پیش کیااورشاباش دی۔
تفصیلات کےمطابق عید پر صفائی کے بہترین انتظامات کرنےپر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینٹری ورکرز اور چیف آفیسرز کو وزیر اعلیٰ آفس بلالیا۔مریم نواز نے سینٹری ورکرز کو عید پر بہترین صفائی پر خراج تحسین پیش کیا اور شاباش دی۔
 وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دو سینٹری ورکرز نے پنسل سے بنا پورٹریٹ پیش کیا، جس پر مریم نواز نےان کاشکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ نے بہترین کارکردگی پر سینٹری ورکرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز اپنی نشست چھوڑ کر سینٹری ورکرز کے درمیان جا کر بیٹھ گئیں ۔مریم نوازنے خواتین سینٹری ورکرز سے احوال دریافت کیا وزیر اعلیٰ نے سینٹر ی ورکرز اور چیف آفیسرز سے خطاب بھی کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ کا سسٹم لا رہے ہیں، وسائل بھی مہیا کر یں گے۔ اربن ایریا کے ساتھ دیہاتی علاقوں میں بھی صفائی ہوئی۔ ہیروز کے درمیان بیٹھنا چاہتی ہوں، دلی مسرت ہورہی ہے۔پنجاب میں عید پرصفائی کے سب معترف ہیں، مخالفین نے بھی کہا شاید اتنی قربانی نہیں ہوئی۔ سڑکوں کو ایسے دھویا کہ جیسے کوئی گھر کو صاف کرتا ہے،بو ختم کرنے کے لئے عرق گلاب ملے پانی کا چھڑکاؤ کیا۔ اپنے ملک، صوبے اور شہر کو صاف رکھنا ہے،سر فخر سے بلند کیا۔ 

مریم نوازکاکہناتھاکہ عید فیملی کے ساتھ نہیں منائی بلکہ پنجاب میں صفائی کرائی اور نگرانی کی۔ صفائی عید تک محدود نہیں، ستھرا پنجاب ایسے ہی ہونا چاہیے،ہر روز ایسے ہی پنجاب چمکانا ہے۔ معروف صحافی اور ویلاگر رضی دادا نے کہا کہ بیٹی آئی ہے تو گھر کی طرح پنجاب چمک رہا ہے۔ اپنے ملک کو صاف رکھنا، لوگوں کا گند اٹھانا بہت بڑا کام ہے۔ سینٹری ورکرز نے تین دن اتنی گرمی میں 20،20 گھنٹے کام کیا۔ خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا شرف عطا کیا ہے۔ سب ہیروز کو بہترین صفائی پر شاباش دیتی ہوں۔ بڑے پیمانے پرجانوروں کی قربانی ہوئی، اس دفعہ کہیں گندگی یا تعفن نظر نہیں آیا۔
 وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عید پر ستھرا پنجاب مشن پر بریفنگ دی عید کے تین دنوں میں ایک لاکھ 80 ہزار ٹن ویسٹ تلف کیا گیا۔18لاکھ جانوروں کی آلائشوں کو مناسب طریقے تلف کیا گیا۔32 ہزار سے زائد بائیو ڈیگریڈ ایبل بیگ تقسیم کیے گے۔55 ہزار سینٹری ورکرز نے شدیدگرمی میں فرائض سرانجام دیئے۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر بلدیات ذیشان رفیق، معاونین خصوصی ذیشان ملک، راشد نصراللہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹریز، لوکل گورنمنٹ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے حکام نے شرکت کی۔
 کمشنر فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولپور، سرگودھا،راولپنڈی،ساہیوال،گوجرانوالہ  ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔