ہمیں عوام کی امیدوں کےمطابق کام کرناہے،بلاول بھٹو

ہمیں عوام کی امیدوں کےمطابق کام کرناہے،بلاول بھٹو
کیپشن: We have to work according to the hopes of the people, Bilawal Bhutto

ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپا رٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ ہمیں عوام کی امیدوں کےمطابق کام کرناہے۔
تفصیلات کےمطابق شہیدبےنظیربھٹوکی71ویں سالگرہ کےموقع پرپاکستان پیپلزپارٹی نےکراچی میں جلسے کااہتمام کیا۔جس سےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کراچی کے عوام کیساتھ منا کر خوشی ہو رہی ہے،لیاری کے عوام بے نظیر بھٹو کے لاڈلے ہیں،شہید بے نظیر بھٹو اسی شہر کراچی میں پیدا ہوئی تھیں،ہمارا کراچی کے ساتھ تعلق بے مثال ہے، بے نظیر بھٹو کا کراچی سے تعلق تاریخ میں لکھا ہوا ہے،شہید بے نظیر بھٹو کو لیاری کے عوام نے کبھی اکیلا نہیں چھوڑا۔

 بلاول بھٹو کامزیدکہناتھاکہ بی بی شہید نے دو آمروں کا مقابلہ کیا، ہم 3 نسلوں سے کراچی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ،ہمیں عوام کی امیدوں کے مطابق کام کرنا ہے،کراچی کی ترقی کے لئے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کو امن وامان کا مسئلہ حل کرنے کا کہا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں پانی کے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے،نفرت کی سیاست کرنیوالوں کو جمہوری قوتوں سے بات چیت کرنی چاہیے،مسائل کا حل تب ہی نکل سکتا ہے جب تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر کوششیں کریں۔