ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،جنوبی افریقہ نےانگلینڈکو7رنزسےشکست دےکر سیمی فائنل کی راہ ہموار کرلی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،جنوبی افریقہ نےانگلینڈکو7رنزسےشکست دیدی
کیپشن: T20 World Cup, South Africa defeated England by 7 runs

ایک نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کےزیراہتمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلے میں جنوبی افریقہ نےدفاعی چیمپئین انگلینڈ کو 7رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی راہ ہموار کرلی۔

تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمقابلےامریکاکےبعداب ویسٹ انڈیزمیں جاری ہیں، میگاایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سےگروپ میچزسےہی باہرہوگئی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےمیں انگلینڈنے ٹاس جیت کرجنوبی افریقہ کوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی۔سپر ایٹ مرحلے میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا تھا۔

پہلےبیٹنگ کرتےہوئےجنوبی افریقہ نےمقررہ 20اوورزمیں 6وکٹوں کےنقصان پر163رنزبنائے،ڈی کاک کی ایک اور نصف سنچری،چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 65رنز بنائے ڈیوڈ ملر 43 اور ریزہ ہینڈرکس 19 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

انگلینڈ کےجوفرا آرچر نے تین،معین علی اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دفاعی چیمپئین انگلینڈ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ20 اوورز میں 6وکٹوں پر 156 رنز بناسکا ۔

انگلینڈکی طرف سےہیری بروک 53،لیونگسٹن 33اور کپتان جو بٹلر 17 رنز بناسکے ۔ربادہ اور مہاراج نے دو دو،نورٹیج اور بیٹمین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔