پنجاب میں دفعہ144نافذکرنےکااقدام عدالت میں چیلنج

پنجاب میں دفعہ144نافذکرنےکااقدام عدالت میں چیلنج
کیپشن: The move to abrogate Article 144 in Punjab is being challenged in court

ایک نیوز:پنجاب میں دفعہ144نافذکرنےکااقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق متفرق درخواست ملک نجی اللہ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ پنجاب حکومت نے ریلیز اور جلسے روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ،دفعہ 144 لگا کر شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے ۔
درخواست میں استدعاکی گئی کے عدالت حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کالعدم قرار دے۔ عدالت فوری پنجاب حکومت کے دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا حکم دے ۔