ڈالرکی قیمت میں کمی

Jun 21, 2024 | 18:15 PM

ایک نیوز:روپےکےمقابلےمیں ڈالرگراوٹ کاشکار، قیمت میں کمی ہونےسےڈالرکتنےکاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوا  ،انٹربینک میں ڈالر 278.60 روپے سے کم ہوکر 278.51 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 8 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 810 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 435 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ہنڈریڈانڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ نے بلند ترین سطح 80 ہزار 59 پوائنٹس قائم کی ۔137 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 237 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

  مارکیٹ میں 46 کروڑ 89 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی، اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 27 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,059 جبکہ کم ترین سطح 78,169 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں