سونےکی قیمت میں ہوشربااضافہ

سونےکی قیمت میں ہوشربااضافہ
کیپشن: A sharp increase in the price of gold

ایک نیوز:مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ہوشربااضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 1600روپےکااضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 42 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہونےسے 10 گرام سونا 2 لاکھ 8 ہزار 248 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کے اضافے سے 2363 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر مستحکم رہی۔