ویب ڈیسک:غزہ کے مکینوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کےعلاقے نصیرات اور دیر البلاح میں مہلک ہتھیاروں، ٹینکوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کر کے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنایا۔
24 گھنٹوں کے دوران مزید24 شہادتیں ہوئیں،شہداکی مجموعی تعداد37 ہزار431 ہو گئی ہے جبکہ85 ہزار 653 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ رفاہ میں10 لاکھ پناہ گزینوں میں سے صرف65 ہزار فلسطینی باقی بچے ہیں۔