ایک نیوز:وزیراعطم شہباز شریف نے استحکام پاکستان پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی عون چودھری نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عون چودھری نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی قیادت میں بجٹ میں بھر پور ساتھ دینے كی یقین دہانی کرائی۔
رہنما آئی پی پی عون چودھری نے یو اے ای میں لیبر ویزا کے مسائل پر وزیراعظم کو توجہ دلوائی ، وزیراعظم شہباز شریف کو چائینہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد بھی پیش کی۔