سٹاک مارکیٹ کی نئی تاریخی کامیابی،بلند ترین سطح کا نیا ریکارڈ

Jun 21, 2024 | 11:07 AM

ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ برقرار ہے،ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

   کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 1199 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 80 ہزارایک پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے کے بعد تاریخ رقم کرتے ہوئے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت مستحکم ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر برقرارہے۔

مزیدخبریں