ایک نیوز:ملک کے مخلتف علاقوں اور شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان ،نوشہرہ، چارسدہ، اورکزئی اور کرم میں آندھی اور چند مقامات پربارش کی توقع ہے۔ جنوبی اضلاع میں بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
مری،گلیات،راولپنڈی،چکوال،جہلم،ملتان،خانیوال،ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال،حافظ آباد،فیصل آباد، اور بہاولپور میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وسطی/بالائی اضلاع میں بعض مقامات پر ژالہ باری موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خضدار، لسبیلہ، بارکھان، کوئٹہ، زیارت،ژوب، شیرانی،کوہلو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا ،سکھر، گھوٹکی، کشمور اورجیکب آباد میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گوادر،سبی،تربت،48،پسنی 46،جیکب آباد،جیوانی اورلسبیلہ میں 45ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔