برطانوی کسان کو 50سال بعدگم شدہ گھڑی مل گئی

برطانوی کسان کو 50سال بعدگھڑی مل گئی 
کیپشن: British farmer found the clock after 50 years

ویب ڈیسک:برطانوی کسان کی 50قبل گم ہونےوالی رولیکس گھڑی مل گئی ۔
تفصیلات کےمطابق 95سالہ برطانوی کسان نےانکشاف کیاکہ اس کی رولیکس گھڑی تقریباپچاس سال قبل گم ہوگئی تھی مگراب اس کوواپس مل گئی ہے۔
جیمزاسٹیل نامی معمرشخص کاکہناہےکہ اس نےاپنی 21ویں سالگرہ کےکچھ عرصہ بعد1950میں رولیکس گھڑی خریدی تھی، لیکن بیس برس بعد جب وہ اپنے شیروپشائر (انگلینڈ) میں واقع فارم پر کام کر رہا تھا تو یہ گھڑی گم ہوگئی تھی۔ 
اسکے مطابق اس نے کھیت میں گھڑی تلاش کی لیکن وہاں تو نہ ملی البتہ اسے گمان تھا کہ قریب ہی موجود ایک گائے نے اپنے چارے کے ساتھ اسے بھی نگل لیا تھا۔ 
اب 50 برس بعد جیمز اسٹیل کے بیٹے نے ایک کھوجی کو اجازت دی کہ وہ اپنے میٹل ڈیٹکیٹر کی مدد سے اس جائیداد پر موجود پرانے سکوں کو تلاش کرے، جس کے دوران یہ گھڑی ملی، جو کہ گائے کے نظام انہضام سے گزر کر آنے کے بعد اب سامنے کی جانب سے سبز رنگ کی ہوگئی ہے۔ 
جیمز اسٹیل کے مطابق وہ اسکے ملنے پر کافی خوش ہیں کیونکہ انھوں نے سوچا تھا اب یہ کبھی بھی نہیں ملے گی۔