ایک نیوز:ترجما ن امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرنےکہاہےکہ ہم پاکستان، بھارت دونوں کیساتھ اپنےتعلقات کواہمیت دیتےہیں۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرکاکہناتھاکہ بھارت اور پاکستان میں براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں،پاک بھارت مذاکرات کی رفتار اور دائرہ کار کا تعین انہیں خود کرنا ہے،ہم بھارت،پاکستان دونوں کیساتھ ا پنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔پاکستان کیساتھ انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے ذریعے سیکیورٹی سے متعلق پر بات کر رہے ہیں،پاکستان کیساتھ مذاکرات میں انسداد دہشتگردی صلاحیت سازی کے کئی پروگرام شامل ہیں۔
میتھیو ملر کامزیدکہناتھاکہ امریکا پاکستان ملٹری ٹو ملٹری مصروفیات کے سلسلے کی حمایت کرتے ہیں،انسداد دہشتگردی معاملات پر پاکستانی رہنماؤں کیساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، پاکستان کیساتھ علاقائی سلامتی کے معاملات پر بات چیت جاری رکھیں گے،ہم انسداد دہشت گردی کے معاملات کو بہت سنجیدہ لیتے ہیں،یہ وہ چیزہے جس پر ہم پوری ایجنسی میں کام کر رہے ہیں۔قومی سلامتی، سیکیورٹی اداروں کا مجموعہ دہشتگرد سازشوں کا پتہ لگانے کیلئے کام کرتا ہے۔