ایک نیوز:ملکی زرمبادلہ کےذخائرمیں3کروڑ14لاکھ ڈالرکااضافہ ،اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی۔
تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 3 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،14 جون تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 47 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔
رپورٹ کےمطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 27 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔