پاکپتن:پرانی رنجش پرگولیاں چل گئیں،1شخص جاں بحق،7زخمی

پاکپتن:پرانی رنجش پرگولیاں چل گئیں،1شخص جاں بحق،7زخمی
کیپشن: Pakpattan: Old grudge fired, 1 person killed, 7 injured

ایک نیوز:پاکپتن میں پرانی رنجش پرگولیاں چل گئیں، واقعہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچوں سمیت سات افرادزخمی ہوگئے۔
ٓٓذرائع کےمطابق پاکپتن کےنواحی گاؤں67ای بی میں پرانی دشمنی پردوگروپوں میں گولیاں چل گئیں۔ فائرنگ سےایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیااوربچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالے کی شناخت منیرکےنام سےہوئی۔

ذرائع کےمطابق تین بچےگلی میں کھیلتےہوئے فائرنگ کی زدمیں آکرزخمی ہوئے، واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس موقع واردات پرپہنچ گئی لاش اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔جبکہ ملزمان جائےوقوعہ سےفرارہوگئے۔پولیس نےتحقیقات کاآغازکردیا۔