بانی پی ٹی آئی پاکستان کی خودمختاری کی جنگ لڑرہاہے،اسدقیصر

Jun 21, 2024 | 00:27 AM

ایک نیوز:سابق سپیکراسدقیصرنےکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی خودمختاری کی جنگ لڑرہاہے۔
تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئےتحریک انصاف نےآج ملک بھرمیں احتجاج کی کال دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنمااسدقیصرنےاس حوالے ایک ویڈیوپیغام جاری کیاہےجس میں ان کاکہناتھاکہ ملک بھر میں تحریک انصاف نے بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال دی ہے ،بانی چیئرمین پاکستان کی خودمختاری کی جنگ لڑ رہا ہے،آج پوری پاکستانی قوم عمران خان کی رہائی کے لیے سڑکوں پر نکلے گی۔
اسد قیصرکامزیدکہناتھاکہ اگر آپ نے عمران خان کا ساتھ نہیں دیا تو آپ اپنا ساتھ نہیں دے رہے ہیں، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں عوام نکلیں گے، آج ایک ہی نعرہ ہوگا ’ رہا کرو عمران خان کو رہا کرو‘۔

مزیدخبریں