سکھربیراج پرمرمتی کام کےدوران دھماکا،ایمرجنسی نافذ

سکھربیراج مرمتی کام کےدوران دھماکا،ایمرجنسی نافذ
کیپشن: Explosion during Sukkur Barrage repair work, emergency imposed

ایک نیوز:سکھربیراج پر مرمتی کام کےدوران دھماکا ہوگیا،ایمرجنسی نافذکردی گئی۔
ذرائع کےمطابق سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 47 میں مرمتی کام کے دوران دھماکے سے گر گیا، سکھر بیراج پر ایمرجنسی نافذکردی گئی اورعام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔بیراج کے گیٹ نمبر 47 اور 43 کے پیلرز کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کےمطابق بیراج کے گیٹ نمبر 47 سے پانی اوور ٹاپ ہوکر ڈائون اسٹریم میں جانے لگا ، پانی ڈائون اسٹریم کے جانے کے باعث سکھر بیراج پر پائونڈ لیول کم ہونے لگا۔