ایک نیوز: فافن نے الیکشن ٹربیونلزپر رپورٹ جاری کر دی، مجموعی طور پر 23 الیکشن ٹربیونلز میں سے17 فعال ہیں ۔
فافن رپورٹ کےمطابق الیکشن ٹربیونلز میں کم سے کم 377 درخواستیں دائر کی گئیں، دائر کی گئی درخواستوں میں سے 46 فیصد تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے کروائیں الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن نے 17 ٹربیونل تشکیل دئیےلاہور ہائی کورٹ کی جانب سے 6 ٹربیونل تشکیل دیے گئے ۔
فافن رپورٹ میں کہاگیاکہ درخواستوں کے دستیاب ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ 79 درخواستیں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے دائر کیں ،جے یو آئی کے امیدواروں کی جانب سے 23، پیپلز پارٹی 16 اور ن لیگ کی جانب سے 12 درخواستیں دائر کی گئیں ۔