لاہور:نامعلوم لاشوں کےملنےکاسلسلہ نہ تھم سکا

لاہور:نامعلوم لاشوں کےملنےکاسلسلہ نہ تھم سکا
کیپشن: Lahore: The search for unknown bodies could not stop

ایک نیوز:لاہورمیں نامعلوم افرادکی لاشوں کےملنےکاسلسلہ نہ روک سکا۔عید کے تین دنوں میں 26 نامعلوم لاشیں برآمدہوئی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےبعداب لاہورشہرمیں بھی کرائم میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیاہےچوری،ڈکیتی اورنامعلوم افرادکی لاشوں کاملناایک معمول کی بات ہے۔
پولیس کےمطابق لاہورکےعلاقہ کوٹ لکھپت،قینچی سٹاپ کےقریب سے50سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمدہوئی ، ملت پارک کے علاقہ سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی،گرین ٹاؤن کے علاقہ سے 70 سالہ معمر شخص کی لاش برآمدہوئی۔ نواب ٹاؤن ایکسپو سینٹر کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا، غالب مارکیٹ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔

پولیس کےمطابق علامہ اقبال ٹاؤن ، سبزہ زار میٹرو اورنج لائن اسٹیشن کے قریب سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد، غالب مارکیٹ کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی، شاہدرہ کے علاقہ سے 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا، فیکٹری ایریا کی حدود میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدکرلی گئیں ، نصیر آباد کے علاقہ ریلوے پھاٹک کے قریب سے نامعلوم 40 سالہ شخص کی لاش برآمدہوئی، مزنگ ہائی کورٹ چوک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ اچھرہ میں پاکستانی چوک کے قریب گھر سے 60 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
پولیس کےمطابق شاہدرہ قیصر ٹاؤن کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، نشتر کالونی آشیانہ روڈ سے 2 نامعلوم شخص کی لاشیں مل گئیں۔ ٹاؤن شپ چاندنی چوک کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ، نو لکھا آسٹریلیا چوک کے قریب سے ناملوم شخص کی لاش ملی ، مغل پورہ کے علاقہ سے 75 سالہ معمر شخص کی لاش برآمد ،ٹبی سٹی علی پارک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گوالمنڈی دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ،سبزی منڈی راوی روڈ کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پرانی انارکلی کے علاقہ سے نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایاگیا۔پولیس نےضروری کارروائی کےبعد لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔