ایک نیوز :اقتصاد ی رابطہ کمیٹی نے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم سمیت فنڈزکی منظوری دیدی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔؍ای سی سی نے فارماسوٹیکل انڈسٹری کےلئے خام مال کی درآمد کی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022، لکڑی کی مصنوعات کےلئے شرائط کو معطل کر دیا۔وزارت تجارت کی سمری پر امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کی بھی منظوری دیدی۔
ای سی سی نے کے الیکٹرک کے صارفین کےلئے ایک روپے 52پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کرنے کی بھی منظوری دے دی۔یہ سرچارج صارفین سے 12ماہ میں وصول کیا جائےگا۔کے الیکٹرک کے صارفین سے وصول کردہ 76ارب بقایا جات کی مد میں ایڈجسٹ کئے جائیں گے۔
ای سی سی نے ترمیمی سرکل ڈیٹ منیجمنٹ پلان کی بھی منظوری دے دی۔ترمیمی سرکل ڈیٹ منیجمنٹ پلان کے تحت 20.726ارب روپے حکومتی پاور پلانٹس استعمال کر سکیں گے۔
ای سی سی نے حکومتی پاور پلانٹس کو یہ رقم چار ارب روپے ماہانہ استعمال کرنے کی منظوری دی۔جون سے نومبر تک پاور پلانٹس یہ رقم استعمال کر سکیں گے
ای سی سی نے حکومت آزاد کشمیر کو سی ڈی ایم پی کی مد میں 56ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزارت تعلیم کےلئے 567.120ملین،کیڈٹ کالج حسن ابدال کےلئے 40ملین کی گرانٹ منظور کی گئی،یہ گرانٹ مستحق طلبا کو مالی اعانت کے طور پر دی جائے گی۔
اجلاس میں 14.022ملین روپے کی وفاقی ٹیکس محتسب کے اخراجات،پاک رینجرز کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کےلئے 19.236ملین روپے کی گرانٹ بھی منظورکر لی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کےلئے 6.279ملین،آئی بی کےلئے 150ملین روپے ،گلگت بلتستان کونسل کےلئے 147.913ملین روپے،وزارت ہاؤسنگ کی 470.26ملین روپے کی گرانٹ منظور کی گئی،گرانٹ سے سپریم کورٹ بلڈنگ، ججز کے گھر اور ریسٹ ہائوسز کی مرمت کی جائے گی۔