ساف چیمپئن شپ، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 0-4 سے شکست  

Jun 21, 2023 | 22:27 PM

ایک نیوز : ساف چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بنگلورو میں ہونے والے میچ میں بھارت کے سنیل چھیتری نے پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔

بھارت کاچوتھا گول اوڈانٹا سنگھ نے81 ویں منٹ میں اسکورکیا۔ پاکستانی کھلاڑی میچ میں کوئی گول نہ کرسکے۔

 بنگلورو میں ہونے والا پاک بھارت مقابلہ شاندار انداز میں شروع ہوا ، لیکن دسویں منٹ میں گول کیپر ثاقب حنیف کی غلطی کا بھارتی کپتان نے فائدہ اٹھایا اور گیند کو جال میں پہنچادیا ، صرف چھ منٹ بعد ہی بھارت کو پنالٹی کک مل گئی اس بار بھی سنیل چھیتری نے گول بنا کر اسکور دو صفر کر دیا ۔

ابھی پہلا ہاف ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ سائیڈ لائن پر ڈرامہ ہوا، انڈین کوچ نے پاکستانی کھلاڑی کو گیند تھرو کرنے سے روکا جس کی پاداش میں انہیں ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا دیا۔

دوسرے ہاف میں بھی بھارت ٹیم کا پلڑا بھاری رہا، 74ویں منٹ میں اسے ایک اورپنالٹی کک ملی جس پر سنیل چھتری نے ٹیم اور اپنا تیسرا گول بناکر ہیٹ ٹرک مکمل کی، 81ویں منٹ میں اودانتا سنگھ نے گیند کو جال میں پہنچایا اور بھارت کو چار صفر سے کامیابی دلا دی ۔

ساف کپ فٹبال کا دلچسپ مقابلہ جیوسوپر سے براہ راست نشر کیا گیا ۔

مزیدخبریں