فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستوں پر9رکنی بینچ آج سماعت کریگا،فائز عیسیٰ بھی شامل

Jun 22, 2023 | 10:04 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستوں پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 9رکنی بینچ  آج سماعت کریگا ۔جسٹس قاضی فائز عیسی بھی شامل ہیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ آج درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسٰی بھی 9 رکنی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مظاہر علی نقوی بینچ کا حصہ ہیں۔ کیس کی سماعت آج   دن 11 بج کر 45 منٹ پرہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ملٹری کورٹس کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال سے سینیئر وکلا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے ملاقات کی تھی۔

وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس سے ملاقات میں کیسز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ہمارے کیس جلد سماعت کیلئے مقرر ہوں گے، ہم نے کیس جلد سماعت کی درخواست بھی دائرکی ہے۔

مزیدخبریں