ایک نیوز: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان اور گلوکار محسن عباس حیدر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے ناکام پروجیکٹس کا ذکر کرتے ہوئے اسے پسند کرنے والوں پر حیرت کا اظہار کیا۔
محسن عباس حیدر کے ڈرامہ سیریل ’سیانی‘ کو ناظرین نے بے حد پسند کیا تاہم اداکار نے اپنے ڈرامے ’میری گڑیا‘ کو اپنے دل کے قریب قرار دیا۔
دوسری جانب ڈرامے ’میراث‘ کو فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ڈرامے سے ایک چیز سیکھی ہے کہ آپ ایک پروجیکٹ میں تمام تجربات نہیں کر سکتے، ڈرامے کے 'ہیرو' کی شکل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تجربے نہیں کیا جاسکتے، اس کا اسکرین پر اچھا نظر آنا ضروری ہے۔
علی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں صبور علی، سویرا ندیم، محسن عباس حیدر اور فہد شیخ شامل تھے۔