معروف اداکارہ اُشنا شاہ  نے دارالسکون کی ویڈیوشیئرکردی

Jun 21, 2023 | 20:49 PM

ایک نیوز :اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے انسانیت کے جذبے سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ دارالسکون میں وقت گزارنے  کی ویڈیوشیئرکردی۔

اُشنا شاہ جوکہ سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کے حقوق کے لیے اپنی آواز اُٹھاتی نظر آتی ہیں اب حال ہی میں اداکارہ نے دارالسکون میں معذور بچوں اور بزرگ شہریوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ 

 اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ نےایک موقع دیا فرشتوں سے ملنے کا‘۔ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی دوڑ میں ہم اکثر خوشی کے حقیقی جوہر کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ دارالسکون میں میرا دورہ ایک روحانی تجربہ تھا جس نے میری آنکھیں کھولیں اور مجھے یہ احساس دلایا کہ میرے مسائل تو بہت معمولی ہیں۔

 اُشنا شاہ نے لکھا کہ یہاں موجود ٹیم  جوکہ بے لوث ہوکر معذور بچوں اور بزرگوں کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کر رہی ہے، میں نےاُنہیں دیکھ کر انسانیت کی خدمت سے ملنے والی گہری خوشی کو پہچانا۔اس تجربے نے مجھے اپنے ذاتی اہداف کے انتھک تعاقب پر سوال کرنے پر مجبور کیا، مجھے اس حقیقت کی یاد دلاتے ہوئے کہ اصلی خوشی تو ہمدردی اور بے لوثی کے کاموں میں چُھپی ہے۔

مزیدخبریں