ماڈل نیمل خاور نے سوشل میڈیا پرخوبصورت پینٹنگ شیئر کردی 

ماڈل نیمل خاور نے سوشل میڈیا پرخوبصورت پینٹنگ شیئر کردی 
کیپشن: Model Nimal Khawar shared a beautiful painting on social media

ایک نیوز :پاکستانی معروف سابقہ اداکارہ و ماڈل نیمل خاور نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت پینٹنگ شیئر کی ہے۔

آج کل اپنے چہرے کے خدو خال میں تبدیلی کے سبب تنازعات میں گھری  اداکارہ نیمل خاور عباسی نے انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اداکارہ کا بتانا ہے کہ یہ اُن کی 8 ماہ کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

نیمل خاور کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ایک انسان کی پینٹنگ بنائی ہے جس کے بال ببر شیر جیسے ہیں۔

 اداکارہ کی اس پینٹنگ پر اُن کے شوہر، اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے بھی تبصرہ کیا ہے۔ حمزہ علی عباسی کا اہلیہ کی پینٹنگ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’مجھے پینٹنگ پسند ہے لیکن مجھے پینٹر سے پیار ہے۔‘