ایک نیوز :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ نوجوانوں کو تشدد پر اکسانا چاہتے ہیں،انہیں ختم کرنا ہوگا۔
جامعۃ الصفہ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکاء سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت اور نوجوان نسل میرٹ اور شفافیت پریقین رکھتی ہے۔ بڑھتی مہنگائی اور معاشی زبوں حالی کے چیلنجر کا سامنا ہے، ہماری منزل خوشحالی اورترقی ہونی چاہیے۔ ہماری سیاست شخصیات کے خلاف نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ہمیں معاشی اور دیگر چیلنجز کا سامناہے۔
دوسرے جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ ،منسٹر یونیورسٹی اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے بھی شرکت کیں، جہاں بلاول بھٹو نے 26 گولڈ میڈلز اور 13 سلور میڈلز پوزیشن ہولڈرز میں تقسیم کیے جبکہ 270 پاس آؤٹ طلبہ کو ڈگریاں دی گئی۔