رینجرزکی مزیدتعیناتی کی ضرورت نہیں، پنجاب کا وفاق کو خط 

Jun 21, 2023 | 19:57 PM

ایک نیوز:محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ سے رینجرز کی واپسی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گیارہ مئی کو صوبہ بھر میں رینجرز طلب کی گئی تھی،امن و امان کی صورتحال بحال ہوچکی ہے، لہٰذا پنجاب سے رینجرز کے دستے واپس بلوا لیے جائیں۔

 خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک بھرمیں پرتشدد مظاہرے شروع کر دیئے گئے تھے۔

جس پرصوبے میں امن وامان کے کشید ہ صورتحال کی وجہ سے محکمہ داخلہ پنجاب نےوفاق کو خط لکھا کر گیارہ مئی کو رینجرز طلب کی تھی۔

مزیدخبریں