ایک نیوز :قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما غلام مصطفیٰ نے بے نظیربھٹو کی یوم پیدائش پر قرار داد پیش کرنے کے لیے رولز معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔
۔پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی و وزیر مملکت برائے امور کشمیر نواب زادہ افتخار نے قرارداد پیش کی ۔قرار داد میں بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا