شدید گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرکی ہدایت 

 شدید گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرکی ہدایت 
کیپشن: Instructions for precautionary measures to prevent extreme heat

ایک نیوز:محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق  موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا کی لہر احتیاط نہ کرنے سے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے.  گرمی کی شدت سے بچنے کیلئےسادہ پانی کا استعمال زیادہ کریں. کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کریں. دن کے گرم ترین اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں. تیز دھوپ میں سر ڈھانپ کر باہر نکلیں. بیمار، بزرگ، بچوں اور پالتو جانوروں کا خاص خیال رکھیں.نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لیموں پانی اور او آر ایس پئیں. ہلکے اور نرم کپڑے پہنیں. گرمی میں اگر کوئی بیہوش ہو جائے تو سر پر ٹھنڈا پانی ڈالیں.