کراچی کی مویشی منڈی میں بونی کی دھوم مچ گئی

file footage
کیپشن: file footage

ایک نیوز: کراچی نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں بونی  کی دھوم مچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں نادرن بائی پاس پر رواں سال مویشی منڈی سجائی گئی ہے۔ مویشی منڈی میں گہما گہمی بڑھتی جا رہی ہے مگر جانوروں کی قیمتیں ہیں کہ آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ اب مویشی منڈی میں  ’ بونی ‘ کی دھوم مچ گئی۔  تین فٹ کی گائے کی قیمت ایک کروڑ روپے طلب کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ سلطان کراچی مویشی منڈی کا سب سے مہنگا جانور ہے۔ اس کا وزن 80 من، قد 8 فٹ، رنگ کالا اورقیمت ایک کروڑ 45 لاکھ روپے ہے۔منڈی میں امریکی گائے بھی توجہ کامرکزبنی ہوئی ہے۔