ایک نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزانے چین کا دورہ کیا ہے۔ جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کےدوران باہمی دفاعی تعاون اورتعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان اورچین کےدرمیان دفاعی اورسیکیورٹی مذاکرات کابھی انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر جنرل ساحرشمشادمرزا نے کہا کہ پاک چین دوستی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، پاکستانی عوام کےدل ودماغ میں یہ دوستی بستی ہے، دونوں ممالک کےفوجی تعلقات وقت کی ہرآزمائش میں پورا اترے ہیں۔