جناح ہاؤس حملہ کیس،180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل تک موخر

جناح ہاؤس حملہ کیس،180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل تک موخر
کیپشن: جناح ہاؤس حملہ کیس،180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل تک موخر

ایک نیوز: جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل تک موخر کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل تک موخر کر دیاگیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔

جناح ہاؤس کیس میں 158 مرد اور 22 خواتین نے ضمانت کی درخواست دائر کی،158 مرد ملزمان میں عباد فاروق سمیت دیگر کارکنان شامل ہیں،22 خواتین میں خدیجہ شاہ٫صنم جاوید ٫ اور عالیہ حمزہ ملک سمیت دیگر شامل ہیں۔

ملزمان کے وکلاء نے اپنے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جیو فینسنگ میں راستے سے گزرنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔جن ملزمان کیخلاف شواہد نہیں انہیں ضمانت دی جائے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر فریاد علی شاہ نے ملزمان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی،ملزمان شناخت پریڈ میں شناخت ہوئے،ملزمان جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں،جلاؤ گھیراؤ کی فوٹیج موجود ہے،ملزمان کا فون کال ریکارڈ موجود ہے،ملزمان نے جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڑ میں نامزد ہیں،22 خواتین میں مریم مزاری٫فرحت فاروق٫ثانیہ ساجد٫ عالیہ کشور٫ساجدہ بی بی٫فائزہ عظمت٫خالدہ حمید٫صنم جاوید٫ممتاز بی بی٫عائشہ مسعود٫ماہا مسعود ٫ عالیہ حمزہ ملک٫طیبہ امبرین٫ ہما سعید٫خدیجہ شاہ٫خدیجہ ندیم٫ شمائلہ ستار٫ماریہ خان فرح نثار٫صبوحی انعام٫ ارم اکمل٫ خلعت عزیز بھی شامل ہیں۔

وکلاء کے دلائل مکمل  ہوگئے۔

بعد ازاں عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل تک موخر کر دیا۔انسداددہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کی تعداد زیادہ ہے تمام فائلز کا جائزہ لینا ہے،عدالت کل صبح تمام ضمانتوں ہر فیصلہ سنایا جائے گا۔