میری ٹائم آپریشنزبہتری کیلئے پاک بحریہ،فضائیہ کی ہم آہنگی ناگزیر ہے،ائیر مارشل وقاص سلہری 

میری ٹائم آپریشنزبہتری کیلئے پاک بحریہ،فضائیہ کی ہم آہنگی ناگزیر ہے،ائیر مارشل وقاص سلہری 

ایک نیوز: پاک فضائیہ کے ایئر مارشل وقاص احمد سلہری کا پاکستان نیوی وار کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے موثر فضائی قوت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک فضائیہ کے ایئر مارشل وقاص احمد سلہری نے پاکستان نیوی وار کالج میں خطاب کیا۔نیول وار کالج آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ائیر مارشل وقاص احمد سلہری  نے کہا کہ ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے موثر فضائی قوت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سامان حرب کے حصول پر خصوصی توجہ رکھتی ہے،میری ٹائم آپریشنز کو مزید بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ اور فضائیہ کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-21/news-1687344944-8422.mp4