ایک نیوز: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بینظیر بھٹو شہید ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے دورہ کے دوران مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف وارڈز کے اے سی بند، ایکسرے۔ دیگر ٹیسٹ اور چیک اپ کے لئے کئی کئی گھنٹے انتظار،بعض ڈاکٹرز غائب، مریض خوار، عملے کی مٹھی گرم پر فوری ہر کام ہوتا ہے۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ادویات کی قلت، مریض باہر سے ادویات منگوانے پر مجبور، راہداریوں میں سٹریچر پر مریضوں کا علاج ہورہا ہے۔ محسن نقوی نے ہسپتال میں علاج معالجے کی خراب صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
ڈاکٹرز اور عملے کے مریضوں کے ساتھ رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس ہسپتال جاتا ہوں، یہی حالات نظر آتے ہیں۔