یونان کشتی حادثہ، جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت کا عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا

Jun 21, 2023 | 15:31 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: یونان میں کشتی حادثے کے آٹھویں روز بھی مرنے والے پاکستانیوں کی شناخت کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والے پاکستانیوں کے ورثا اپنے پیاروں کی میتوں کا انتظار کرتے عید گزاریں گے،ابھی ڈی این اے کی میچنگ کا عمل جاری ہے۔ وزارت خارجہ  کے ذرائع کا کہنا ہےکہ بدقسمت کشتی میں سوار کچھ پاکستانیوں کے لواحقین کا ڈی این اے حاصل کر لیا گیا ہے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہے کہ بدقسمت کشتی میں کتنے اور کس کس جگہ سے پاکستانی شہری سوار تھے۔ڈی این اے میچنگ میں مزید کئی روز لگ سکتے ہیں۔ڈی این اے میچنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد شناخت کی گئی میںتوں کو پاکستان لانے کا عمل شروع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ نہیں کہا جاسکتا کہ میتیں پاکستان لانے میں مزید کتنے دن لگیں گے۔ یونان کشتی کے مسافروں کی اکثریت لاپتہ ہے،پورے وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کہ حادثے میں مرنے والے تمام پاکستانیوں کی میتیں پاکستان واپس لائی جاسکیں گی۔

مزیدخبریں