مرتضی وہاب کا کراچی مویشی منڈیوں کی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

مرتضی وہاب کا کراچی مویشی منڈیوں کی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

ایک نیوز: میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی صدارت  اجلاس میں کراچی شہر میں لگنے والی مویشی منڈیوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق  اجلاس میں میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی، ڈائریکٹر ویٹنری رضا عباس، کرم اللہ وقاصی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی جانب سے مویشی منڈیوں میں انتظامات کو بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں پانی، پارکنگ کی سہولت، سکیورٹی اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے۔ اس کے علاوہ مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-21/news-1687342614-5594.mp4