بھارتی فوج کا جعلی مقابلوں کی آڑ میں بےگناہ لوگوں کا قتل عام جاری

Jun 21, 2023 | 15:14 PM

ایک نیوز: بھارتی فوج کا جعلی مقابلوں کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 31 مئی 2023 کو بھارتی فوج نے گاؤں کرمارہ ضلع پونچھ میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ بھارتی فوج کے مطابق سابق 9 سکھ لائٹ انفنٹری کا گلپور سیک، ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب  مُبیّنہ مقابلہ ہوا۔

مقابلے کے نتیجے میں  ڈرامائی طور پر بھارتی فوج کا ایک سپاہی زخمی جبکہ 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جعلی مقابلے میں مُبیّنہ گرفتار دہشتگردوں سے ہیروئن، اسلحہ / گولہ بارود، گرینیڈ اور آئی ای ڈی برآمد کی گئیں۔

بھارتی فوج نے اِس جعلی مقابلے میں گرفتار افراد کا تعلق مقبوضہ جموں کشمیر کے گاؤں کرمارہ ضلع پونچھ سے کر دیا۔ اصل حقائق کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نےپاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اس جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچایا۔

 یہ بھارتی فوج کا ایجنڈا ہے کہ ہندوستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں مالی فائدے کے لیے سرحدی اسمگلروں  کو آمادہ کرتی ہیں اور بعد میں جعلی مقابلے کا رنگ دے کر الزام پاکستان کے سر تھوپ دیتی ہیں۔ جعلی انکاؤنٹرز کے ذریعے ان بے گناہ افراد کو قتل کر دیا جاتا ہے جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا اور بھارتی فوج کے افسروں کونوازنا ہے۔

مزیدخبریں