چائنہ کا سندھ میں الیکڑک گاڑیوں کی صنعت لگانے کی خواہش کا اظہار

چائنہ کا سندھ میں الیکڑک گاڑیوں کی صنعت لگانے کی خواہش کا اظہار

ایک نیوز:چائینز کمپنی کی جانب سے سندھ میں بجلی پر چلنے والی گاڑیاں بنانے والی صنعت لگانے کی خواہش کا اظہار  کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے چائنہ پاور کے وفد نے ملاقات  کی۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو شریک ہوئے۔چائنا پاور کی جانب سے کمرشل مینیجر چینگ کیانگ، اے جی سے ایل کے سی ای او عمر عادل جعفر بھی شریک ہوئے۔

چائنیز کمپنی کی جانب سے سندھ میں بجلی پر چلنے والی گاڑیاں بنانے والی صنعت لگانے کی خواہش کا اظہار  کیا۔شرجیل انعام میمن کی جانب سے چائنیز کمپنی کے خواہش کا خیر مقدم کیا گیا اور ہر قسم کے معاونت کی یقین دہانی کروائی گئی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کی معاونت کے لئے سندھ حکومت ہمہ وقت تیار ہے۔صنعتکاروں کو زمین دینے  کے ساتھ ساتھ انہیں سبسڈی بھی دی جائے گی۔پلانٹ لگنے سے ملک و قوم کو فائدہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع میسر ہونگے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-21/news-1687341045-3553.mp4