ایک نیوز: پاک چین تجارت سے ہمسایہ ممالک میں نئے دور کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کیلئے مختلف مصنوعات کی برآمدات کو ریگولیٹ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،پاکستان, چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرے گا۔کھالیں پروسیسنگ مقاصد کیلئے چین کو برآمد کی جائیں گی۔اس کے علاوہ خشک مرچیں,بیف اور ڈیری مصنوعات بھی چین کو برآمد کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کئے جائیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی ہے۔پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئے گدھوں کی کھالیں ایکسپورٹ کرنے کو ریگولیٹ کرنا ہے اس کے علاوہ خشک مرچیں,بیف,ڈیری مصنوعات کی چین کیلئے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی۔پروٹوکولز کےتحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت، حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر عملدرآمد ہوگا۔پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف نے توثیق کرلی ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔