اعظم خان کی بازیابی کیس،عدالت کےفریقین کو نوٹسز جاری

Jun 21, 2023 | 13:30 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی بازیابی کاکیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے  ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر تے ہوئے وزارت دفاع ، وزارت قانون ، نیب ، آئی جی، ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،وزارت دفاع ، وزارت قانون ، نیب ، آئی جی ، ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

اعظم خان کے بھتیجے سعید خان کی جانب سے بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی،درخواست گزار سعید خان کی جانب سے وکیل قاسم ودود عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ 15 جون شام تقریبا 7بجے اعظم خان گھر سے باہر نکلے تب سے لاپتہ ہیں،اعظم خان کی تلاش کے لیے مختلف فورمز پر ہر ممکن کوشش کی لیکن نہیں ملے،ایف آئی اے بھی ماضی میں اعظم کو ہراساں کرتی رہی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ اعظم خان کو طلب کیا ہے،اعظم خان کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں کو حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں