ایک نیوز: عید کی 2چھٹیاں ناکافی،دور دراز اپنوں کے ساتھ عید منانے والوں کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے چھٹیاں بڑھانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
خط کےمتن میں کہا گیا ہے کہ عید کی چھٹیاں 29 کی بجائے 28 تاریخ سے کی جائیں،وفاقی حکومت چھٹیوں کےاپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے پردیسی ملازمین کو مزید ایک دن کی چھٹی دی جائے گی۔
خط کےمتن میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاق میں کام کرنے والے بیشتر ملازمین ملک کے دور دراز علاقوں سے ہیں،دور دراز علاقوں میں عید کیلئے جانے والوں کی سہولت کیلئے ایک اضافی چھٹی دی جائے۔