گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لاہورکے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ، سانحہ پر رنج کا اظہار

Jun 21, 2023 | 13:19 PM

ایک نیوز: گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لاہور کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفد نے 9 مئی کے سانحہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ :“یہ بہت تکلیف دہ لمحات ہیں، یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب ہونے کے باعث  قابلِ قدر تھا”

وفد کا کہنا تھا کہ : “منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے”۔ شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ “شرپسند اور اُنکے آلہ کار یاد رکھیں کہ ایسی سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے”۔“ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں اگر کسی نے میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی جرات کی تو اسکی آنکھ نکال دیں گے”۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ “۹ مئی ایک قومی سانحہ ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے”۔ “بے قصور کو سزا اور مجرموں کو رعایت نہیں ملنی چاہیے لیکن کوئی بھی شرپسند سزا سے نہیں بچنا چاہیے”۔

مزیدخبریں