بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش،عدالت نےدرخواست نمٹادی

Jun 21, 2023 | 13:14 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ وسابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امجدرفیق نے سابق خاتون اول کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنےکی درخواست پرسماعت کی،تمام فریقین نے رپورٹس عدالت میں جمع کروادیں۔

نیب رپورٹ میں عدالت کوبتایا گیا کہ نیب میں سابق خاتون اول کیخلاف دوانکوائریز جاری ہیں،اینٹی کرپشن نے عدالت عالیہ کوبتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق ان کے پاس سابق خاتون اول کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔

بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے فریقین کی رپورٹس کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست نمٹادی۔

مزیدخبریں